کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر!بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

پاکستان نیوز! پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سریز شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ، ٹیم کے نئے کپتان کے لئے بڑا چیلنج۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سریز سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا، پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم زخمی ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سریز سے باہر ہوگئے، بابر اعظم کے سیدھے انگوٹھے میں پریکٹس کے دوران گیند لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے،

سیدھے انگوٹھے میں گینڈ لگنے سے فریکچر کے باعث بابر اعظم اب 12 روز تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے تاہم میڈیکل بورڈ ان کی دیکھ بھال پر معمور ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے بابراعظم کی جگہ شاداب خان کو کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں